فیصل آباد کی ٹیم پنجاب جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 13 اپریل 2018 22:20

فیصل آباد کی ٹیم پنجاب جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سیکرٹری غضنفر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی ٹیم پنجاب جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی اور یہ چیمپیئن شپ کل ہفتہ سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی، 14 اپریل کو کھلاڑیوں کے ویٹ کئے جائیں گے جبکہ 15 اپریل کو مقابلے منعقد ہونگے انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت 10 کیٹگریز کے مقابلوں ہونگے جن میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 66 کلوگرام، 73 کلوگرام، 81 کلوگرام، 90 کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 22:20:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :