MENU Open Sub Menu

ْویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوین براوو نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دیدیا

منگل اپریل 15:50

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈیوین براوو نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔بھارتی اخبار کے مطابق براوو نے کہا کہ ویرات کوہلی نے میرے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کے ساتھ انڈر ۔19 کرکٹ کھیلی ہے،میں نے ہمیشہ اٴْس سے کوہلی کی تعریف کی۔

ایک تقریب میں براوو نے کہا کہ وہ یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہے کہ وہ یہاں ہیںبلکہ حقیقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کوہلی کی بیٹنگ اور کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ویسٹ انڈین آل رائونڈر نے کہا کہ میں جب ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھتا ہوں۔براوو نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ کرکٹ کے بارے میں کوہلی کا جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Pakistan posted 364/4 vs Zimbabwe

پانچواں ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخر ی مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور پہلی ... مزید

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 15:50:25

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments