اعصام الحق کو مونٹی کارلو کے پہلے رائونڈ میں شکست

منگل 17 اپریل 2018 20:05

اعصام الحق کو مونٹی کارلو کے پہلے رائونڈ میں شکست
مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مونٹی کارلو ماسٹرز مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مونٹی کارلو میں جاری مینز ڈبلز مقابلوںکے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے بوسنین پارٹنر دمیر دمہر کو یوروگوئے کے پیبلو کوایوس اور سپین کے مارسیل گرینولرز کے ہاتھوں 6-2 ، 3-6 اور 10-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 20:05:55