آئی پی ایل کا 25 واں میچ (آج) سن رائیزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلا جائیگا

بدھ 25 اپریل 2018 09:20

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں سن رائیزرز حیدرآباد اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کی لیگ میں کارکردگی سب سے مختلف ہے جو لیگ اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ کنگز الیون پنجاب کے اب تک 10 پوائنٹ ہیں۔ سن رائیزرز حیدرآباد کی ٹیم آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ لیگ میں (کل) جمعہ بھی ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 25/04/2018 - 09:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :