کامران اکمل نے ظہیر عباس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا
جمعرات 26 اپریل 2018 16:50
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26اپریل 2018ء)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانےکا ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں کامران اکمل نے فاٹا کی جانب سے خیبر پختونخوا کیخلاف انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔یہ 36سالہ کامران اکمل کی لسٹ اے کرکٹ میں 20ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔کامران اکمل اب تک 327لسٹ اے میچز کی292اننگز میں 32.36 کی اوسط سے 8671رنز سکور کرچکے ہیں جس میں20سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں ۔ ٹیسٹ اوپنرزسلمان بٹ اور خرم منظور21،21سنچریوں کےساتھ مشترکہ طور پر دوسرے، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ17،17سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے ، احمد شہزاد ،اظہر علی اور شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر ساتویں اور سابق کپتان محمد یوسف 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے آٹھویں نمبر پر موجود ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 16:50:26
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا