فیفا نے ہر2برس بعد منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ پیش کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:33

فیفا نے ہر2برس بعد منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ پیش کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) فیفا نے ہر 2 برس بعد منی ورلڈ کپ منعقد کرانے کا منصوبہ پیش کردیا۔فیفا کے منی ورلڈ کپ کے اس نئے منصوبہ میں8 انٹرنیشنل ٹیمیں حصہ لیں گی، یہ ممکنہ طور پر گلوبل نیشنز لیگ ایونٹ کااختتام ہوسکتا ہے، ایونٹ کو فائنل 8 کا نام دیا جائے گا، یہ بھی فیفا کے انٹرنیشنل فٹبال میں اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

فٹبال کی عالمی تنظیم کو یقین ہے کہ وہ نئے منصوبے سے 12 سالہ سائیکل میں 25 بلین ڈالرجمع کرسکتی ہے، منی ورلڈ کپ2021 سے شروع کیے جانے کی تجویز دی گئی ہے،اسے ہر 2 برس بعد منعقد کیا جائے گا، یہ ممکنہ طور اکتوبر یا نومبر میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 03/05/2018 - 23:33:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :