چینی کمپنیوں نے 2018فیفا ورلڈ کمپ کی تشہیر پر 835ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے

ْچینی ٹیم کے حصہ نہ لینے کے باوجود امسال کا ورلڈ کمپ چینی برانڈز کیلئے زبردست ایونٹ ہے

جمعہ 15 جون 2018 12:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) چینی کمپنیوں نے رواں سال روسی فیفاء ورلڈ کمپ کی تشہیر میں 835ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے،یہ بات مارکیٹ ریسرچ انفارمیشن اور ڈیٹا تجزیہ میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی ایک فرم زی نتھ گروپ کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے،زی نتھ نے کہا کہ 2018فیفاء ورلڈ کمپ چینی برانڈوں کیلئے ایک زبردست ایونٹ ہے،اگرچہ چینی ٹیم امسال مقابلے میں حصہ نہیں لے گی۔

(جاری ہے)

فیفاء کی سیکرٹری جنرل فاطمہ سومورا نے کہا کہ چین فٹبال کی عالمی ترقی کو فروغ دینے کی ہماری حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کی شرکت ناگریز ہے،سمورا کے مطابق فیفا کی 2.0سٹیٹجی میں یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ 2026تک عالمی آبادی کے 60فیصد کو فٹبال میں شرک کیا جائے۔ اس لیے فیفا کو چاہیے کہ وہ فٹبال کے 1.4بلین شائقین والے ملک چین پر توجہ مبذول کریں۔ ورلڈ کمپ رقم کمانے والا ہمیشہ سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ رہا ہے،ممتاز عالمی انفارمیشن و میئرمنٹ کمپنی نائلسین کے مطابق تقریباً55فیصد عوام ورلڈ کمپ سپارنس سے مصنوعات خریدنے پر آمادہ ہے اور ان میں سے 60فیصد ان برانڈوں کے اثروسوخ پر یقین رکھتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/06/2018 - 12:38:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :