ورلڈ کپ کا منفی ریکارڈ، کرسٹیانورونالڈو اور میسی ساجھے دار بن گئے

پیر 2 جولائی 2018 14:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) دونوں پلیئرز اپنے کلبز بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گزشتہ ایک دہائی سے بیلون ڈی آر ایوارڈ پر قابض ہیں لیکن ورلڈ کپ میں ان کی ٹیمیں گذشتہ دن پری کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

میسی کو ورلڈ کپ کے ناک آٹ میچز میں گول بنائے ہوئے 756 منٹ بیت چکے ہیںِ، وہ گذشتہ دنوں فرانس کیخلاف ٹیم 3-4سے شکست میں بھی ایک بھی بار گیند کو جال تک نہیں پہنچاپائے تھے۔اسی طرح رونالڈو بھی یوروگوئے کیخلاف گول نہیں کرپائے، انھیں ورلڈکپ کے ناک آٹ مرحلے میں آخری گول 514 منٹ قبل بنایا تھا، میسی اب تک فیصلہ کن رانڈ کے 8 اور رونالڈو6 میچز میں گول نہیں کرپائے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/07/2018 - 14:10:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :