ایشن جیم باڈی بلڈنگ کلب کے زیراہتمام آرم ریسلنگ کے مقابلے کل ہونگے

مقابلوں کامقصدنوجوانوںکوصحتمندانہ ماحول کی فراہمی اوران میں کھیلوں کے بارے میں شعوراجاگرکرناہے،سعیدالرحمن

جمعرات 5 جولائی 2018 20:01

ایشن جیم باڈی بلڈنگ کلب کے زیراہتمام آرم ریسلنگ کے مقابلے کل ہونگے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء)ایشن جیم باڈی بلڈنگ کلب کے زیراہتمام ضلع پشارکی سطح پر پہلی بارآرم ریسلنگ کے مقابلے کل 7جولائی بروز ہفتہ سہ پہر پانچ بجے ایشن جیم میں منعقد ہونگے جس میں پشاوربھرکے کلبوں کے تن سازحصہ لے سکیں گے،ججزکے فرائض مجیب الرحمن جونیئرنیشنل چیمپئن،بلال احمدجونیئرمسٹرخیبرپختونخوا،محمدیوسف سینئرتن سازانجام دینگے کھلاڑیوں کو65کلوگرام تک اور اس کے اوپرکے وزن کی کٹیگری میں تقسیم کیاجائیگاحیدرخان صدرورشاہدآفریدی سینئرنائب صدرایشن جیم مہمان خصوصی جبکہ جمیل خان نائب صدر چیف گیسٹ ہونگے۔

ایشن جیم کے چیف کوچ سعیدالرحمن یوسفزئی نے مقابلوں کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے کہ کسی بھی باڈی بلڈنگ کلب کے زیراہتمام ضلع کی سطح پرآرم ریسلنگ کے مقابلے ہورہے ہیں اس مقابلے میں پشاورکے کلبوں سے کھلاڑی حصہ لیں گے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ ایشن جیم گزشتہ پندر ہ سالوں سے مختلف نوعیت کے مقابلے منعقد کروارہاہے جس کامقصدنوجوانوںکوصحتمندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنا اوران میں کھیلوں کے بارے میں شعوراجاگرکرناہے اوریہ کام ایشن جیم ایک مشن کے طو رپر سرانجام دے رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی ایشن جیم ایک قدم آگے بڑھ کر صوبے کی سطح پر مقابلوں کاانعقاد کرے گا۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 20:01:18