ٹور میچ، سری لنکا بورڈ الیون پہلی اننگز میں 287 رنز پر آئوٹ، میتھیوز 92، کوشال سلوا 76 اور گونا تھلیکا 53 رنز بنا کر نمایاں، جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 17 رنز بنا لئے

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:20

ٹور میچ، سری لنکا بورڈ الیون پہلی اننگز میں 287 رنز پر آئوٹ، میتھیوز 92، کوشال سلوا 76 اور گونا تھلیکا 53 رنز بنا کر نمایاں، جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 17 رنز بنا لئے
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) سری لنکا بورڈ الیون کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹور میچ کی پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اینجلو میتھیوز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 رنز کی اننگز کھیلی، کوشال سلوا 76 اور گونا تھلیکا 53 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، تبریز شمسی نے 5 وکٹیں لیں، جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 17 رنز بنا لئے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو شروع ہونے والے ٹور میچ میں سری لنکا بورڈ الیون کی ٹیم پہلی اننگز میں 287 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، میتھیوز 92 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کوشال سلوا 76 اور گونا تھلیکا 53 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، تبریز شمسی نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 17 رنز بنا لئے تھے۔ ڈین ایلگر 14 اور ہاشم آملہ 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 07/07/2018 - 23:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :