پیک فرینس چوکولیشس کا ’’دھک دھک گول‘‘ پاکستانیوں کے دل کی آواز بن گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جولائی 2018 19:39

پیک فرینس چوکولیشس کا ’’دھک دھک گول‘‘ پاکستانیوں کے دل کی آواز بن گیا
روس میں جاری فیفا ورلڈکپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ جہاں دنیا بھر کو فٹبال ورلڈکپ کے جنون نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وہیں پاکستان میں بھی ہر جانب اس کے چرچے ہیں۔ فیفا ورلڈکپ کے سلسلے میں ایک پاکستانی ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے جو پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو مقبولیت کی نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان میں بسکٹ بنانی والی معروف کمپنی پیک فرینس کے جوانوں اور بچوں میں مشہور برانڈ چوکولیشس نے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کا ترانہ ’’دھک دھک گول‘‘ جاری کیا ہے۔ اس پرجوش ترانے میں پاکستان میں فٹ بال کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دکھایا گیا ہے۔ریلیز کیے جانے کے چند روز میں فوراً ہی اس ترانے کو فٹ بال کے شائقین نے 1 کروڑ سے زائد بار دیکھا ہے. کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، لیکن یہاں فٹبال کے شائقین کی تعداد بھی کسی طور کم نہیں۔

(جاری ہے)

’’دھک دھک گول ترانے کے ذریعے پیک فرینس چوکولیشس نے پاکستان کے طول و عرض میں فٹ بال کا اصلی جوش و جنون دکھایا ہے۔ ترانے میں دکھائے گئے اس زاویے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کھیل پاکستان کی گلی کوچوں میں کس حد تک مقبول ہے اور یہاں اس کے شائقین کی تعداد کسی طور کم نہیں ہے۔ اس ترانے نے فٹ بال کے بارے میں یہ تاثر ختم کیا ہے جو دیگر معروف کھیلوں کے ساتھ ہے کہ یہ کھیل صرف جوش و جنون کی حد تک نہیں بلکہ اس سے آگے اسے جذبہ اور پزیرائی بھی حاصل ہے۔

اس کھیل کے ذریعے سماجی، معاشرتی، فرقہ وارانہ تعلقات کو سچے معنوں میں فروغ ملتا ہے۔ پاکستان میں اس ترانے سے دل کو چھو جانے والے پیغام کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2018 کا جوش کئی گناہ بڑھ گیا ہے۔ پاکستان میں دہائیوں سے سنگیت کی مدد سےپاکستانیوں کو کرکٹ کے کھیل سے جذباتی طور پر جوڑنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ دھک دھک ترانے کی ذریعے پاکستانی فٹبال شائقین کر ترغیب دی گئی ہے کہ وہ گھروں تک محدود نہ رہیں۔

جیسے یہاں کرکٹ کے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے کیلئے نوجوان جوق در جوق سامنے آتے ہیں، ویسے فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ رکھنے والے نوجوان بھی سامنے آئیں اور اس کھیل میں بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں۔ جہاں فیفا فٹ بال ورلڈکپ کے اس خصوصی ترانے "دھک دھک گول" نے پاکستانیوں کے پسندیدہ ترانے کی حیثیت اختیار کرلی ہے، وہیں یہ ترانہ غیر ملکی شائقین فٹبال میں بھی بے حد مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2018 - 19:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :