گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب نے بارہ کہو کلب کو 2-0 گول سے ہرادیا

پیر 16 جولائی 2018 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب نے بارہ کہو کلب کو 2-0 گول سے ہرادیا، گذشتہ روز گنگال فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ وقفے تک اکبر کلب دو گول کی برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 13 ویں منٹ اکبر کلب دنیال نے گول اپنی ٹیم کو برتری دلائی اس برتری 28 ویں منٹ میں کومل دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، بارہ کہو کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں، (آج) منگل کو راوی کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا-
وقت اشاعت : 16/07/2018 - 13:07:44