ثانیہ مرزا نے جرمنی میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے فٹبالر میسوٹ اوزیل کی حمایت کردی

منگل 24 جولائی 2018 13:24

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جرمنی میں نسلی منافرت کا نشانہ بننے والے فٹبالر میسوٹ اوزیل کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا کہ کسی بھی صورت میں نسل پرستی کو قبول نہیں کیا جا سکتا،مجھے ایک ایتھلیٹ ہونے کے ناطے اوزیل کی جرمن فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پڑھ کربہت افسوس ہوا۔یاد رہے کہ اوزیل نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں ترکی سے آبائی تعلق اور مسلمان ہونے کی وجہ سے مسلسل منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ْیہ چیز اب ان کے لیے قابل قبول نہیں اس لیے وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہورہے ہیں۔
وقت اشاعت : 24/07/2018 - 13:24:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :