ہاشم آملہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹیووا کو زیادہ رنزکی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا

بدھ 1 اگست 2018 23:49

ہاشم آملہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹیووا کو زیادہ رنزکی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا
دمبولا ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) سٹار جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 31ویں نمبر پر آ گئے ہیں، سٹیووا نے 325 میچز میں 7569 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملہ نے 166 میچز میں 26 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 7597 رنز بنا رکھے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/08/2018 - 23:49:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :