برازیل کے سابق فٹ بالرایڈلسن ڈی سلوا اپنے بچے کا خرچہ ادا نہ کرنے پر گرفتار

پیر 6 اگست 2018 17:06

برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) برازیل کے سابق فٹ بالرایڈلسن ڈی سلوا کو عدالتی حکمی کے باوجود اپنے بچے کا خرچہ ادا نہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی سلوا کو ریاست کیٹارینا کے مقام ریو نگرنہو جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ان کے ذمے ان کے ایک بچے کا 30,500 ڈالر کا خرچہ واجب الادا ہے،ایڈلسن ڈی سلوا کے وکیل کے مطابق ان کو چند روز میں رہا کروانے کے بعد واجبات کی ادائیگی کا معاملہ عدالت میں طے کیا جائے گا۔ایڈلسن 2002 کے ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم میں شامل تھے ۔
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 17:06:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :