شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

جمعہ 10 اگست 2018 11:20

شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے
دبئی ۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ اور کامران اکمل سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی رواں برس کے آخر میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، راشد خان، کرس لین، برینڈن میک کولم اور آندرے رسل بھی لیگ میں حصہ لیں گے۔ ٹی 10 لیگ دسبمر میں کھیلی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگ کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی مین ڈرافٹنگ کی تقریب 2 ستمبر کو ہو گی جس میں فرنچائزز 11، 11 کھلاڑیوں کو چنائو کریں گی، پختونز نے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈز نے ایوان مورگن اور کیریلا کنگز نے شعیب ملک کو برقرار رکھا، ڈیرن سیمی نے بنگال ٹائیگرز سے ناردرن واریرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے، کامران اکمل مراٹھا عریبینز، محمد عرفان پختونز، آصف علی بنگال ٹائیگرز، سہیل تنویر کیریلا کنگز، محمد حفیظ راجپوتس، وہاب ریاض ناردرن واریرز کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/08/2018 - 11:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :