جشن آزادی سائیکل ریس کل پنڈی گھیپ میں ہوگی

اتوار 12 اگست 2018 20:01

ریس کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل چکی محمد سلیم،چیف جج کے فرائض قاضی طاہر محمود انجام دیں گے،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری اسلام آباد (آن لائن )جشن آزادی سائیکل ریس کل 14 اگست کو پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ریس کا افتتاح چیئرمین یونین کونسل چکی محمد سلیم کریں گے قومی کوچ اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سردار نزاکت علی کے مطابق ریس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ریس دندی سے چکی اور چکی سے واپس دندی کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔

ریس کا یہ فاصلہ کھلاڑی 24 کلومیٹر طے کریں گے، چیف جج کے فرائض قاضی طاہر محمود انجام دیں گے۔ ریس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی علاقے کی سماجی اور سیاسی شخصیت نوازش علی خان ہونگے، جو ریس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار آصف علی، لیاقت علی اور وقار احمد شامل ہیں
وقت اشاعت : 12/08/2018 - 20:01:15