انگلینڈ کیخلاف میچ میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ‘ ویرات کوہلی

حیران کن تنائج دیں گے ‘بھارتی کپتان

جمعہ 17 اگست 2018 16:02

نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ٹیم تیسرے میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز میں جاندار کم بیک کریگی۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انگلیند کے ہاتھوں مسلسل ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

ٹیم متحد ہے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ویرات کوہلی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے انگلینڈ نے پہلے دو میچوں میں ہم سے اچھا کھیل پیش کیا جس کا نتجہ انکو جیت کی صورت میں ملا۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ میچز میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کیلئے ان کی ٹیم کو سرتوڑ محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں واپس آنے کے لئے ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف آئندہ میچ میں کامیابی کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی اور اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں بھرپور کھیل پیش کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/08/2018 - 16:02:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :