ایشیا ءکپ میں کس کھلاڑی کے نہ ہونیکا افسوس ہوگا؟ حسن علی نے بتا دیا

میدان میں کس کو اتارنا ہے یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی:فاسٹ باﺅلر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 ستمبر 2018 13:58

ایشیا ءکپ میں کس کھلاڑی کے نہ ہونیکا افسوس ہوگا؟ حسن علی نے بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6ستمبر 2018 ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلرحسن علی نے کہا ہے کہ ایونٹ میں بھارت، سری لنکا سمیت مضبوط ٹیموں کا چیلنج درپیش ہوگا اورایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کرنے کی خواہش ضرور ظاہر کی تھی تاہم ایشیاءکپ میں یہ موقع نہیں مل سکے گا لیکن امید ہے کہ مستقبل میں کبھی ان کا سامنا ضرور ہو گا،ویرات کوہلی ایک بہترین بیٹسمین ہیں، ان کی جگہ کوئی بھی نیا پلیئرہی لے، نیا پلیئردباﺅمیں سٹارکرکٹرجیسا کھیل پیش نہ کرسکے، اس کمزوری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حسن علی نے کہا کہ سکواڈ میں 6 پیسرز شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے، میدان میں کس کو اتارنا ہے یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی ، ان باﺅلرز میں سے ٹیم کی ضرورت کے مطابق جس کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا وہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کی کوشش کرے گا، انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی ارادہ ظاہرنہیں کیا، طویل فارمیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پلیئر کو تینوں فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرناہے تو فٹنس اعلیٰ معیار کی ہونی چاہیے، اسی لئے میں اس معاملے میں خصوصی توجہ دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ دباﺅمیں کھیلتے ہوئے کارکردگی دکھانا پسند کرتا ہوں، بھارت کے خلاف میچ میں بھی بھرپورجذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، نہ صرف روایتی حریف کے خلاف بلکہ پورے ایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں بھارت، سری لنکا سمیت مضبوط ٹیموں کا چیلنج درپیش ہوگا، کسی کو بھی آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے، یو اے ای کی کنڈیشنزسے اچھی طرح آگاہ ہیں، ان کا بہتراستعمال کرتے ہوئے فتوحات سمیٹیں گے۔

وقت اشاعت : 06/09/2018 - 13:58:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :