چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ ، مردوں کے مقابلوں ہانگ کانگ کے لیو او،پاکستان کے طیب اسلم،مصر کے یوسف سلمان اور ملائیشیا ء کے نافزوان عدنان نے سیمی فائنل کے لئے کو الیفائی کرلیا

خواتین کے مقابلوں میں مصر کی رودان ایلارابی، فریدہ محمد اور ندا عباس، ہانگ کانگ کی ٹونگ ونگ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے

بدھ 12 ستمبر 2018 22:06

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ ، مردوں کے مقابلوں ہانگ کانگ کے لیو او،پاکستان کے طیب اسلم،مصر کے یوسف سلمان اور ملائیشیا ء کے نافزوان عدنان نے سیمی فائنل کے لئے کو الیفائی کرلیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کے مقابلوں ہانگ کانگ کے لیو او،پاکستان کے طیب اسلم،مصر کے یوسف سلمان اور ملائیشیا ء کے نافزوان عدنان نے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں مصر کی رودان ایلارابی، فریدہ محمد اور ندا عباس، ہانگ کانگ کی ٹونگ ونگ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں ہانگ کانگ کے لیو او نے میزن جمال کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے طیب اسلم نے نے پاکستان کے عاصم خان کو 3-2 سے، تیسرے کوارٹر فائنل میں مصر کے یوسف سلمان نے اپنے ہم وطن عبدالمغید کو 3-0 سے اور چوتھے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا ئ کے نافزوان عدنان نے مصر کے مصطفی اسل کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

خواتین کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں مصر کی رودان ایلارابی نے پاکستان فائزہ ظفر کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں مصر کی فریدہ محمد اپنی ہم وطنی مینا حمید کو 3-1 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی، تیسرے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی۔ ٹونگ ونگ نے پاکستان کی مدینہ ظفر کو 3-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، چوتھے کوارٹر فائنل میں مصر کی ندا عباس نے ہالینڈ کی تیسا تر سلویس کو 3-1سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 22:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :