ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 19 ستمبر 2018 18:56

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں (کل) آمنے سامنے ہوں گی
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں آخری گروپ میچ میں (کل) جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاپ پوزیشن کیلئے جنگ ہو گی، اس وقت بنگلہ دیشی ٹیم گروپ بی میں ایک میچ جیت کر سرفہرست ہے، افغانستان کی ٹیم بھی ایک ہی میچ جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، دونوں ٹیموں نے سری لنکا کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان آخری گروپ میچ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے زور لگائیں گی، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2018 - 18:56:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :