سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

قیادت سے محرومی کے بعد اینجلو میتھیوز کی ٹیم سے بھی چھٹی ہو گئی

بدھ 26 ستمبر 2018 19:14

سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) سری لنکا نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اینجلو میتھیوز کو ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد ون ڈے سکواڈ سے بھی باہر کر دیا گیا، سری لنکا کرکٹ نے میتھیوز کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آل رائونڈر کو فٹنس مسائل کے باعث سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

فٹ ہونے کے بعد وہ دوبارہ ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 10 اکتوبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان دنیش چندیمل، اپل تھرنگا، سدیرا سماراوکراما، نیروشن ڈکویلا، دھنن جایا ڈی سلوا، کوسل پریرا، ڈاسن شناکا، تھسارا پریرا، اکیلا دانن جایا، دشمانتھا چمیرا، لاستھ مالنگا، آمیلا آپنسو، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ اور کاسن راجیتھا پر مشتمل ہے، شیہان مدوشنکا، کوسل مینڈس، دیمتھ کرونارتنے، سرنگا لکمل اور جیفری وانڈرسے کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 19:14:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :