ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ: افغانستان کی بوسٹ ڈیفنڈرز نے آکلینڈ کو35 رنز سے ہرادیا

بوسٹ ڈیفنڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے،آکلینڈ ایسس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 رنز بناسکی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 14:26

ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ: افغانستان کی بوسٹ ڈیفنڈرز نے آکلینڈ کو35 رنز سے ہرادیا
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ میں افغانستان کی بوسٹ ڈیفنڈرز نے آکلینڈ کو35 رنز سے ہرادیا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بوسٹ ڈیفنڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کولن انگرام نے 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔نو ر الحق 29 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ سومر ویلے نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں آکلینڈ ایسس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 170 رنز بناسکی۔اوڈونل 67 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔کائل ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
وقت اشاعت : 05/10/2018 - 14:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :