بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز کے قریب

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:22

بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز کے قریب
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 221 رنز درکار ہیں۔ ویرات کوہلی پرامید ہیں کے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 221 رنز بناکر اس سنگ میل پر پہنچنے والے بھارت کے پانچویں اور مجموعی طور پر 13ویں کرکٹر بن سکتے ہیں۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 211 ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے اس دوران 58.20 کی اوسط سے 9779 رنز بنا رکھے ہیں۔ ان سے قبل لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی، راہول ڈریوڈ، مہندرا سنگھ دھونی بھارت کی جانب سے یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2018 - 13:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :