آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد میرے اوپر ذمہ داری بڑھ گئی ہے‘ محمد عباس

پاکستان کے لیے کھیلنے سے پہلے بہت پیشکشیں ہوئیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور سفر جاری رکھا ‘ انٹر ویو

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) فاسٹ بالر محمد عباس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد میرے اوپر بالنگ کے شعبے میں ذمہ داری بڑھ گئی اورمیری کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھائوں ،پاکستان کے لیے کھیلنے سے پہلے بہت پیشکشیں ہوئیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور سفر جاری رکھا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں محمد عباس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ محنت کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھیوں کی سپورٹ سے بھی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے قابل ہوااور میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں۔محمد عباس نے کہا کہ مشکل وقت بھی آیا لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری ۔پاکستان کی جانب سے کھیلنے سے پہلے بہت پیشکشیں ہوئیں مگر میں نے اپنے مقصد کے حصول کیلئے بھرپور کاوشیں اور سفر کو جاری رکھا ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کارکردگی دکھانے کے بعد میرے اوپر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور میری کوشش ہو تی کہ پاکستان کے لئے مزید اچھی کارکردگی دکھائوں۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :