سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹیم کا اعلان،

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، تھسارا پریرا کپتان مقرر، میتھیوز آئوٹ

منگل 23 اکتوبر 2018 13:04

سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹیم کا اعلان،
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ تھسارا پریرا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، لاستھ مالنگا کی ایک برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اینجلو میتھیوز کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا، انہیں ایشیا کپ میں ناقص فام کی بناء پر ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ کوسل پریرا جو کہ انجری مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز سے باہر ہو گئے تھے کو سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان تھسارا پریرا، دنیش چندیمل، نیروشن ڈکویلا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، دھنن جایا ڈی سلوا، ڈاسن شناکا، کامنڈو مینڈس، ایسورو اودانا، دشمانتھا چمیرا، اکیلا دانن جایا، کاسن راجیتھا، نووان پرادیپ اور لکشن سنداکن پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 13:04:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :