بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے نیپالی سپنر سندیپ لیمی چن کی خدمات حاصل کر لیں

منگل 23 اکتوبر 2018 16:40

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) میلبورن سٹارز نے رواں سال شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے نیپالی لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کی خدمات حاصل کر لیں۔ سندیپ ایسوسی ایٹ ملک کی طرف سے بی بی ای ایل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ لیگ میں دو حصوں میں کلب کی طرف سے کھیلیں گے، معاہدے کے تحت وہ 10 دسمبر کو میلبورن سٹارز کو جوائن کریں گے۔ لیگ کے دوران ہی وہ 5 جنوری سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو جوائن کریں گے اور اس کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔ سندیپ نے اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کر کے پہلے نیپالی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پایا تھا۔
وقت اشاعت : 23/10/2018 - 16:40:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :