پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 8 کروڑ کی مالی امداد کی درخواست کردی

انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے مختلف ممالک کو کہا ہے ایک ہفتے میں جواب آئے گا‘شہباز سینئر

پیر 5 نومبر 2018 23:04

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 8 کروڑ کی مالی امداد کی درخواست کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 8 کروڑ کی مالی امداد کی درخواست کردی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کو 8کروڑکی مالی امداد کے لیے خط لکھا ہے، حکومت سے براہ راست مانگنے کی وجہ وقت کی کمی ہے کیونکہ ورلڈکپ میں ٹیم نہ گئی توجرمانہ ہوگا اور بدنامی بھی۔

(جاری ہے)

شہباز سینئر نے کہا کہ محمد ثقلین اور حسن سردار تنازع پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہاکی لیگ کے لیے کل سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا، انٹرنیشنل ٹیموں کے لیے مختلف ممالک کو کہا ہے ایک ہفتے میں جواب آئے گا۔۔
وقت اشاعت : 05/11/2018 - 23:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :