ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ میچ میں شرکت

ہفتہ 10 نومبر 2018 23:15

ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ میچ میں شرکت
سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد پہلی مرتبہ کلب کرکٹ میں اکھٹے ہو گئے۔ دونوں کرکٹرز کو مارچ میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر ایک، ایک سال پابندی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سڈنی میں کھیلے گئے گریڈ کرکٹ ون ڈے میچ میں وارنر اور سمتھ نے ایک ساتھ میچ میں شرکت کی، وارنر نے رانڈوک اور سمتھ نے ستھرلینڈ کی نمائندگی کی۔ شائقین نے دونوں کھلاڑیوں کا شاندار انداز سے استقبال کیا، دونوں کرکٹرز نے شائقین کو آٹوگراف دیئے اور ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 23:15:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :