عالمی سنوکر چمپئن شپ کل شروع ہوگی

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:33

عالمی سنوکر چمپئن شپ کل شروع ہوگی
ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) عالمی سنوکر چمپئن شپ کل اتوار سے میانمار کے شہر ینگون میں شروع ہوگی، جس میں دنیا بھر سے 52 سے 55 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اور یہ چیمپئن شپ 27 نومبرتک جاری رہے گی ،ْ چمپئن شپ میں بابر مسیح، محمد آصف اور محمد بلال مینز کیٹیگری میں جبکہ عمران شہزاد ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ورلڈ سنوکر کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں ٹائٹل جیتا تھا۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 13:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :