چار روزہ میچ، پاکستان اے ٹیم پہلی اننگز میں 195 رنز پر آئوٹ، رضوان کی ففٹی،

انگلینڈ لائنز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 144 رنز بنا کر مجموعی طور پر 189 رنز کی برتری حاصل کر لی، شاہین کی 2 وکٹیں

پیر 19 نومبر 2018 22:24

چار روزہ میچ، پاکستان اے ٹیم پہلی اننگز میں 195 رنز پر آئوٹ، رضوان کی ففٹی،
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان اے ٹیم واحد چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 195 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، محمد رضوان 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں انگلینڈ لائنز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 144 رنز بنا کر مجموعی طور پر 189 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پیر کو ابوظہبی میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے روز پاکستان اے ٹیم نے 33 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 195 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کپتان محمد رضوان کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، خرم منظور 17، عثمان صلاح الدین 18، سعود شکیل 4، احسان عادل 44، محمد عرفان 22، شاہین شاہ آفریدی 5 اور محمد اصغر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، علی شفیق ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، مارک ووڈ نے 4 پورٹر نے 3 بیس نے 2 وکٹیں لیں۔

(جاری ہے)

جواب میں انگلینڈ لائنز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 144 رنز بنا کر مجموعی طور پر 189 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی، جیسن روئے 14 رنز بنا سکے، جوئے کلارک 61 اور کپتان ثام بیلنگز 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، شاہین شاہ نے 2 اور احسان عادل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 22:24:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :