ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 نومبر سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

پیر 26 نومبر 2018 12:08

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 نومبر سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 نومبر سے شروع ہو گا، میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بنگال ٹائیگرز نے کالی آندھی کو پہلے ٹیسٹ میں 64 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں اور اب وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر کالی آندھی کو سیریز میں وائٹ کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب شکست خوردہ ویسٹ انڈین ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی خواہاں ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/11/2018 - 12:08:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :