اینڈی مرے آئندہ سال فروری میں اوپن سڈ ڈی فرانس میں شرکت کرینگے

منگل دسمبر 14:26

اینڈی مرے آئندہ سال فروری میں اوپن سڈ ڈی فرانس میں شرکت کرینگے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے آئندہ سال فروری میں اوپن سڈ ڈی فرانس ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ایونٹ سال کے پہلے گریند سلام آسٹریلین اوپن کے ایک ہفتے بعد 3 فروری 2019ء کو فرانس میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اینڈی مرے کی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن اور اس سے قبل کھیلے جانے والے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی توقع ہے۔

اینڈی مرے رواں سال فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹینس کے میدانوں میں بہت کم نظر آئے۔ اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال 2019ء کا آغاز میگا ایونٹس میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے کرنا چاہتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 14:26:07

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments