ڈربی شائر نے 2019ء کائونٹی سیزن کیلئے کیوی آل رائونڈر لوگن وان بیک سے معاہدہ کر لیا

بدھ 5 دسمبر 2018 14:44

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) انگلش کلب ڈربی شائر نے آئندہ برس شیڈول کائونٹی سیزن کیلئے کیوی آل رائونڈر لوگن وان بیک سے معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے تحت وہ تمام فارمیٹس کے میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈربی شائر ہیڈ آف کرکٹ ڈیو ہوگٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگن وان بیک باصلاحیت آل رائونڈر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 14:44:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :