جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، ٹشوان سپارٹنز نے پارل راکس کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی سمیٹ لی، وان برگ اور سیپاملا کی 3، 3 وکٹیں، سیپاملا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 6 دسمبر 2018 16:46

جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی لیگ، ٹشوان سپارٹنز نے پارل راکس کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی سمیٹ لی، وان برگ اور سیپاملا کی 3، 3 وکٹیں، سیپاملا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
سینچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) جنوبی افریقن ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ٹشوان سپارٹنز نے پارل راکس کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 122 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 6 وکٹوں پر پورا کیا، فرائی لنک نے 22 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، وان برگ اور سیپاملا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سیپاملا کو عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

میچ میں پارل راکس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 17.4 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان فاف ڈوپلیسی 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیوائن براوو 25 ڈیوڈ ویسی 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، وان برگ اور سیپاملا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں ٹشوان سپارٹنز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کلوئٹ 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز 8 رنز بنا سکے، فرائی لنک نے 22 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ تبریز شمسی نے 3 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 16:46:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :