بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا،

نیشم، سیفرٹ اور رتھرفورڈ کی نصف سنچریاں رائیگاں، شنکر 87 رنز بنا کر ناقابل شکست

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:23

بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا،
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 309 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، وجے شنکر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نیشم، سیفرٹ اور تھرفورڈ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے، جیمز نیشم نے ڈٹ کر بھارتی بائولرز کا مقابلہ کیا اور 79 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ہمیش رتھرفورڈ 70 اور ٹم سیفرٹ 59 رنز بنا کر دیگر نمایاں کھلاڑی رہے، سیدارتھ کول نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں بھارت اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔ شیریاس آئر 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے لیکن وجے شنکر ڈٹے رہے، انہوں نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی، بینٹ اور فرگوسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:23:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :