سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیو رکسن سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:11

سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیو رکسن سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ مقرر
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) سری لنکا کرکٹ نے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیو رکسن کی بطور فیلڈنگ کوچ خدمات حاصل کر لیں، معاہدے کے تحت رکسن نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول باکسنگ ڈے سے قبل 24 دسمبر کو سری لنکن سکواڈ کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی ختم ہو گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ نے رکسن کی بطور فیلڈنگ کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اسپیشلسٹ فیلڈر تھے، ان سے معاہدہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے، امید ہے کہ ان کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کی خامیاں دور ہوں گی۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 16:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :