آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ تین جنور ی2019سے شروع ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 29 دسمبر 2018 13:49

آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ تین جنور ی2019سے شروع ہوگا
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3جنوری سے شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔
وقت اشاعت : 29/12/2018 - 13:49:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :