راجیو رام اور باربورا کریجیکووا آسٹریلین اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 24 جنوری 2019 13:25

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) امریکا کے راجیو رام اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجیکووا سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے سیمی فائنل میچ میں سپین کی ماریا جوز مارٹینز سانچز اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار نیل سکوپسکی کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے سیمی فائنل میں امریکا کے راجیو رام اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا کریجیکووا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپین کی ماریا جوز مارٹینز سانچز اور ان کے انگلینڈ کے جوڑی دار نیل سکوپسکی کو سیٹریٹ سیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2019 - 13:25:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :