آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے میزبان کا فیصلہ رواں برس جون میں متوقع

ایف آئی ایچ نے 6 ممالک کی آنے والی بڈز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے

بدھ 6 فروری 2019 21:25

آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے میزبان کا فیصلہ رواں برس جون میں متوقع
لوزانے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2019ء) آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے میزبان کا فیصلہ رواں برس جون میں متوقع ہے۔ایف آئی ایچ نے 6 ممالک کی آنے والی بڈز کا جائزہ لینا شروع کررکھا ہے، حتمی فیصلہ ایگزیکٹیو بورڈ کریگا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، اسپین، ملائیشیا ، جرمنی اور بھارت نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے مینز یا ویمنز ایونٹ کیلیے 13 سے 29 جنوری 2023 کی ونڈو پیش کی ہے، اس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ترجیح ملنے کا امکان ہے، بھارت تین بار مینز ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے۔علاوہ ازیں اسپین، جرمنی اور ملائیشیا نے یکم سے 17 جولائی 2022 کی تاریخیں تجویز کی ہیں، دونوں تاریخوں میں بڈز کیلیے ایف آئیایچ نے رواں برس 31 جنوری کی ڈیڈ لائن طے کی تھی۔۔
وقت اشاعت : 06/02/2019 - 21:25:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :