نیچرل باڈی بلڈنگ انسانی جان اور فٹنس کیلئے انتہائی مفید ہے جس کے لیے میں گزشتہ چالیس سال سے محنت کر رہا ہوں،علی بٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 مارچ 2019 11:23

جہلم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مارچ 2109ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن سالانہ مقابلہ جات 2019،میراں پاک جم کے فرید مسٹر جہلم،مسل بلڈ کے علی بٹ جونیئر مسٹر جہلم اور مسٹر کالجیٹ منتحب ، مہمانان خصوصی سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ اور جاوید چوہان آف یوکے تھے ، ضلع بھر سے درجنوں کھلاڑیوں کی شرکت، کامیاب مقابلے پر تمام انتظامیہ اور مہمانان خصوصی کے شکر گزار ہیں جنرل سیکرٹری استاد مانی کی گفتگو ، تفصیلات کے مطابق پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلہ جات برائے سال 2019گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی، مقابلہ جات چار کیٹیگریز میں منعقد کئے گئے جس میں مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم ، مسٹر کالجیٹ اور مسٹر فزیک 2019شامل تھے ان مقابلوں کے مہمانان خصوصی سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ اور جاوید چوہان آف یوکے او ر جنرل سیکرٹری راولپنڈی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن ڈاکٹر نبیل تھے ، ججز کے فیصلے کے مطابق مسٹر جہلم ، جونیئر مسٹر جہلم ، مسٹر کالجیٹ اور مسٹر فزیک قرار پائے ، مہمانان خصوصی سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ اور جاوید چوہان آف یوکے نے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق مسٹر ایشیا یحییٰ بٹ نے کہا کہ نیچرل باڈی بلڈنگ انسانی جان اور فٹنس کیلئے انتہائی مفید ہے پاکستان بھر میں نیچرل باڈی بلڈنگ کے فروغ کیلئے گزشتہ چالیس سال سے کوشاں ہیں ضلع جہلم میں جہلم ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ کلب ہماری فیڈریشن کے ساتھ الحاق شدہ واحد کلب ہے جس کے جنرل سیکرٹری استادمانی بہت اچھا کام کر رہے ہیں اس موقع پر جہلم باڈی بلڈنگ کے جنرل سیکرٹری استاد مانی نے کہا کہ ہم عظیم باڈی بلڈر اور پاکستان کی شان سابق مسٹر ایشیاو مسٹر پاکستان یحییٰ بٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چھوٹے شہر کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آج ہمارے پروگرام میں شرکت کی۔

وقت اشاعت : 06/03/2019 - 11:23:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :