ایف ایٹ فٹ بال گرائونڈ اورشہر میں تجاوزات کیخلاف کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 13 مارچ 2019 16:48

ایف ایٹ فٹ بال گرائونڈ اورشہر میں تجاوزات کیخلاف کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے فل بینچ نے ایف ایٹ فٹ بال گرائونڈ اورشہر میں تجاوزات کے خلاف کیس میں سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے نے ایف ایٹ فٹ بال گراونڈ اورشہر میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جی ایٹ شورومز مالکان تجاوزات ختم نہیں کرتے تو الاٹمنٹ کینسل کردیں، وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ جی ایٹ مرکز میں کار شوروم مالکان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ کار شوروم مالکان گاڑیاں رات کو کھڑی کرکے صبح واپس لے جاتے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جی ایٹ مرکز میں پارکنگ فیس اتنی کردیں کہ کوئی کھڑی نہ کرسکے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ انکروچمنٹ کرنے والے شوروم مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں، عدالت نیایف ایٹ فٹ بال گراونڈ اورشہر میں تجاوزات کے خلاف کیس سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئیکیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 13/03/2019 - 16:48:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :