نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

پیر 25 مارچ 2019 21:00

نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی
ونڈ ہوئیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نائیجیریا نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔نمیبیا میں کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اس نے سیری الیون کو 2 وکٹ سے شکست دی، 139 رنز ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر نائیجیریا کی ٹیم کے 87 رنز پر 6 کھلاڑی آٹ ہوچکے تھے تاہم پیٹر آہو نے ناٹ آٹ 21 رنز بناکر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے جب نائیجیریا نے کسی ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 21:00:47