پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

منگل 26 مارچ 2019 23:28

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشیئن سینئر انفرادی سکوائش چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ منگل کو پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کیلئے 2 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کا انتخاب کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو ریزرو میں رکھا گیا ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں طیب اسلم اور محمد عاصم خان شامل ہیں جبکہ ظاہر شاہ کو ریزرو کھلاڑی میں رکھا گیا ۔

آفیشلز میں فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر اورفضل شاہ بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایونٹ کے انتحاب کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز میں ملک بھر سے 12 کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا۔ چمپئن شپ یکم سے 5 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی اور ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 28 اپریل کو روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 23:28:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :