ناقص امپائرنگ نے آئی پی ایل کی ساکھ پر سوال اٹھادیئے

ممبئی انڈینز سے میچ میں مالنگا کی آخری گیند ’ نوبال ‘ نہ دیے جانے پر کوہلی کا اظہار برہمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 مارچ 2019 12:16

ناقص امپائرنگ نے آئی پی ایل کی ساکھ پر سوال اٹھادیئے
بنگلور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30مارچ 2019ء) ناقص امپائرنگ سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) مذاق بننے لگی۔ممبئی انڈینز کیخلاف جمعرات کی شب میچ میں ناقص امپائرنگ پر بنگلور رائل چیلنجرز کے کپتان ویرات کوہلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ، ان کی ٹیم کو میچ کی آخری گیند پر مقابلہ جیتنے کیلئے 7 اور برابر کرنے کیلئے 6 رنز درکار تھے تاہم حریف بولر مالنگا کی آخری گیند پر شیوام دوبے کوئی رن نہ بناپائے ، ری پلے میں ظاہر ہوا کہ یہ گیند نوبال تھی لیکن فیلڈ امپائر ایس روی نہ دیکھ سکے ، اگر وہ اسکو نوبال قرار دیتے تو نتیجہ بدل سکتا تھا لیکن بنگلور یہ مقابلہ 6 رنز سے ہارگئی۔

اس معاملے پر ناکام سائیڈ کے کپتان کوہلی نے کہا کہ ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں کوئی کلب کرکٹ نہیں، اس طرح کی غلطیاں کسی طور ایونٹ کے شایان شان نہیں،یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، امپائرز کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے تھیں، یہ کوئی چھوٹی نو بال نہیں تھی، اگر ہمیں اضافی گیند مل جاتی تو گیم یکسر مختلف بھی ہوسکتا تھا، میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوا لیکن امپائرز کو یہاں زیادہ چوکس اور مستعد ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فاتح ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کرنےوالے روہت شرما نے اس صورتحال پر ناخوشی کا اظہار کیا، انھوں نے شکوہ کیا کہ اس سے قبل جسپریت بمرا نے کی ایک گیند کو ’ وائیڈ ‘ بھی قرار دیا گیا تھا جو ہماری دانست میں نہیں تھی، پلیئرز اس معاملے میں خود کو بے بس خیال کرتے ہیں، یہ تمام چیزیں مایوس کن ہے لیکن امید کرسکتے ہیں کہ اس غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جائیگا۔ 
وقت اشاعت : 30/03/2019 - 12:16:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :