ثام قیوری، کاسپر رڈ اور کرسچین گرین ہوسٹن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:54

ثام قیوری، کاسپر رڈ اور کرسچین گرین ہوسٹن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ہوسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2019ء) ثام قیوری، کاسپر رڈ اور کرسچین گرین فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ہوسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں امریکن کھلاڑی ثام قیوری نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانکو ٹپساروچ کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 اور 7-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، کاسپر رڈ بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسپینش کھلاڑی مارسیل گرانولرز کو شکست فاش سے دوچار کیا، کرسچین گرین نے ہنری لاکسونین کو زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 16:54:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :