ورلڈ کپ سے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

سومیا سرکار نے 16 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری داغ دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 اپریل 2019 11:59

ورلڈ کپ سے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی
ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25اپریل2019ء) بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز سومیہ سرکار نے ورلڈ کپ سے پہلے ڈبل سنچری داغ کر حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔26سالہ سومیہ سرکار نے لسٹ اے کے میچ میں14چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے153گیندوں پر 208 رنز بنائے اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے بنگلہ دیش کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

23 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں شیخ جمال دھن مودی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 318 رنز کا ہدف دیا جو سومیہ سرکار کے بھرپور لاٹھی چارج کے باعث اباہانی لمیٹڈ نے ایک وکٹ پر ہی پورا کرلیا۔ اباہانی لمیٹڈ کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے سومیہ سرکار نے 153 گیندوں پر 14 چوکے اور 16 چھکے لگا کر 208 رنز بنائے۔انہوں نے جاہرالاسلام کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ پر 312 رنز کی شراکت داری قائم کی ، جاہر الاسلام نے 100 رنز بنائے اور آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

سومیہ سرکار کی جارحانہ بلے بازی کے باعث ان کی ٹیم نے یہ میچ نہ صرف 9 وکٹوں سے جیت لیابلکہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں بھی کامیابی حاصل کرلی،یہ ان کی ٹیم کا20واں ٹائٹل ہے۔ سومیہ سرکار اب تک14ٹیسٹ ،41ون ڈے اور41ٹی ٹونٹی میچز میں بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔                                                                                                                                                     
وقت اشاعت : 25/04/2019 - 11:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :