سخاکوٹ خاص،یونین کونسل ورتیر کی فٹ بال ٹیمیں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول ملاکنڈ کے فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 1 مئی 2019 16:33

سخاکوٹ خاص،یونین کونسل ورتیر کی فٹ بال ٹیمیں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول ملاکنڈ کے فائنل میں پہنچ گئے
ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2019ء) سخاکوٹ خاص اوریونین کونسل ورتیر کی فٹ بال ٹیمیں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول ملاکنڈ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ یونین کونسل بدرگہ اور یونین کونسل ہیروشاہ کے والی بال ٹیموں نے بھی فائنل کے لئے کولیفائی کر لی۔کالونی گرائونڈ سخاکوٹ پر کھیلے گئے فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں سخاکوٹ خاص کلب نے سخاکوٹ بانڈہ جات کلب کو جبکہ یونین کونسل ورتیر کلب نے درگئی کلب کو ہرا یا ۔

(جاری ہے)

والی بال کے سیمی فائنلز میں یونین کونسل بدرگہ کلب نے یونین کونسل درگئی کلب جبکہ یونین کونسل ہیروشاہ کلب نے یونین کونسل خرکی کلب کو ہرایا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ مشرف خان اور باچہ جی سپورٹس سخاکوٹ کے ایم ڈی ولایت خان باچہ مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اپنے خطاب میں مشرف خان نے کہا کہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں کے مسائل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے کیونکہ ملاکنڈ کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم اگر انہیں مواقع فراہم کئے گئے تو عالمی اور ملکی سطع پر ملاکنڈ کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/05/2019 - 16:33:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :