محدوداوورزمیں بہترکھیل کیلئے یاسرکو گگلی کا موثر استعمال سیکھنا ہوگا:مشتاق احمد

شاداب خان کی بیماری پاکستانی ٹیم کیلئے ایک دھچکا ثابت ہوئی:سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 مئی 2019 13:35

محدوداوورزمیں بہترکھیل کیلئے یاسرکو گگلی کا موثر استعمال سیکھنا ہوگا:مشتاق احمد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 مئی2019ء) قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے شاداب خان کی بیماری کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ایک انٹر ویو کے دوران مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے اچھا کمبی نیشن بنایا گیا تھا لیکن شاداب خان کی بیماری پاکستان ٹیم کے لیے ایک دھچکا ثابت ہوئی، نوجوان لیگ سپنر گگلی میں مہارت کی وجہ سے بیٹسمین کو تذبذب کا شکار رکھتے ہوئے اننگز کے درمیانی اوورز میں بڑے کامیاب ثابت ہوتے ہیں، سرفراز احمد بھی ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں اس وقت ہی باﺅلنگ دیتے ہیں جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت ہوتی، امید ہے کہ شاداب خان ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

بطورمتبادل سکواڈ میں شامل کیے جانے والے یاسر شاہ کے بارے میں مشتاق احمد نے کہا کہ سینئر لیگ سپنر اگر اپنی گگلی کو بہتر بنائیں تو محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ ونر ثابت ہوسکتے ہیں، ان کے پاس لیگ سپنر، فلپر اور ٹاپ سپنر جیسے ہتھیار موجود اورلائن لینتھ بھی اچھی ہے لیکن بیٹسمین آگے نکل سٹروک کھیلنے لگیں تو دھوکا دینے میں کامیاب نہیں ہوتے، وہ گگلی کا موثر طریقے سے استعمال سیکھ جائیں تو ٹیم کیلئے زیادہ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

                                                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 09/05/2019 - 13:35:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :