انگلش فٹ بال کلب چیلسی اور آرسنل نے یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی

ہفتہ 11 مئی 2019 14:26

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) انگلش فٹ بال کلب چیلسی اور آرسنل نے یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔یوروپا فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں گزشتہ روز ہونے والے میچ میں چیلسی اور فرینکفرٹ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ لوفٹس چیک نے پہلے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم لوکا جووک نے بھی اپنی ٹیم کیلئے گول کر کے میچ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

میچ کا سنسنی خیز مرحلہ پنالٹیز ثابت ہوا، جہاں پنالٹیز پر چیلسی نے تین کے مقابلے میں چار گولز سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنالی۔دوسری جانب سیمی فائنل میں آرسنل نے ویلنسیا کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔ میچ کی دلچسپ بات پیری اممیریک کی گولز کی ہیٹ ٹرک تھی۔ آرسنل نے ایگریگیٹ پر تین کے مقابلے میں سات گولز سے فتح حاصل کی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخ میں پہلی بار یوئیفا کے بعد یوروپا لیگ میں بھی انگلش کلبز فائنل میں ٹکرائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/05/2019 - 14:26:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :